عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی : جیل ذرائع

بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر اور آنکھ معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا ارادہ مضبوط تھا اور وہ مستعد تھے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں