ایران کے خلاف جنگ نے نقصان پہنچایا، ٹرمپ کا اعتراف

انقرہ /تہران/واشنگٹن۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا۔ اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی،ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ بھی دے دیا۔ساتھ ہی ٹرمپ نے تہران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں