تہران….. ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کی بحالی کیلئے عراق، تیونس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی نفتی کو خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر نادر ذکی کے مطابق گفتگو میں خطے میں دوبارہ فوجی تصادم کے خدشات اور اس کے علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر ممکنہ اثرات زیر بحث آئے۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے سفارتی ذرائع اور سیاسی حل کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے لچک اور مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا قابل قبول سمجھوتہ ضروری ہے جس میں تمام فریقین کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے اور فوجی کشیدگی کی نئی لہر کو روکا جا سکے، کیونکہ اس کے سنگین سیاسی، معاشی اور انسانی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔مصری وزارت خارجہ کے مطابق قاہرہ خطے میں کشیدگی پر قابو پانے، سیاسی حل کی حمایت اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے متعلقہ فریقین کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے ایران کے عراق، تیونس اور مصر سے سفارتی رابطے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل