کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم میں غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والوں کی خلاف کاروائی

نصیرآباد(خ ن)کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی میں غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والوں کی خلاف کاروائی کی گئی درجنوں غیر قانونی واٹر کنکشن منقطع کر دیے گیے گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی سے غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے اور زرعی ابادی کے مقاصد کیلئے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ملوث افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں معاف نہیں کیا جاے گا ایگزیکٹیو انجینئر کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم انجنییر ذاکر حسین جمالی کی قیادت میں جونئیر انجنیئر محمد ایوب بھٹو کی نگرانی میں پی ایچ ای کے عملے نے کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی میں لگے درجنوں غیر قانونی واٹر کنکشن کاٹ کر سیل کر دیے گیے اور پائپ ضبط کر لیے گیے غیر قانونی واٹر کنکشن جوکہ تین انچ ڈایہ دو انچ ڈایہ ڈیڈھ انچ ڈایہ اور ایک انچ ڈایہ ربی صدر پولیس تھانے کی حدود عزیز اباد عرفان کوٹ بلال کالونی پرکانی اباد وحیداباد مینگل ودیگر علاقوں میں لگاے گیے تھے جن کو مکمل طور پر کاٹ کر سیل کردئے گئے اس ضمن میں غیر قانونی طریقے سے اور خفیہ و گنجان ایریا میں پائپ لائن کو توڑ کر ابادی کرنے پر ایک بااثر شخص سمیت گیارہ افراد کے خلاف ایکسین ذاکر حسن جمالی کی مدعیت میں صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے پولیس نے سرکاری مراسلے پر ایف آئی ار نمبر ایس ڈی ار 9/24/2026.81زیر دفعہ 430 ت پ اور 427 ت پ کے تحت درج کرکے نامزد افراد کی گرفتاریوں کے لیے کوشیش تیز کردی گئی ہے ایکسین کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی ذاکر حسین جمالی نے کہا کہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والون کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ملوث افراد کتنے ہی بااثر کیون نہ ہون انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی ایسے عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی سے غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے و پائپ لائن کو توڑنے سے اجتناب کریں انہوں بتایا کہ پایپ لائن کی نگرانی اور مانیٹرنگ و پٹرولنگ کے لیے مذید سخت و موثر اقدامات کیے گئے ہیں پی ایچ ای کے عملے پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ڈیرہ مراد جمالی ٹو ربی نوتال بختیاراباد بھاگ اور لانڈھی تک پائپ لائن کی نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی سے نوتال لانڈھی بختیاراباد بھاگ ٹنگوٹی چھلگری و دیگر کثیر ابادی کو روزانہ کی بنیاد پر پینے کے صاف پانی کی سپلائی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں