نارتھ ڈیرہ بگٹی(خ ن) ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، پولیس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ زراعت، سماجی بہبود اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نومبر کے پہلے ہفتے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں اور مو¿ثر منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیااجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مشترکہ ذمہ داری ادا کریں گے، تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے اور ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت ڈی پی ای سی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل