لورالائی(خ ن)صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایات اور دلچسپی کے تحت ای پی آئی کانفرنس ہال لورالائی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان کی زیرِ صدارت ای پی آئی پروگرام اور ویکسنیٹرز کے ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویڑنل پولیو آفیسر ڈاکٹر حنیف لونی، ڈی ایس وی گل نواز خان ناصر، اے ایس وی عادل الیاس، ایم این ای سعید رفیع اللہ شاہ، لیڈی ویکسنیٹرز اور میل ویکسنیٹرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع کے مختلف یونین کونسلز اور شہری علاقوں کے انچارجز نے اپنی ماہانہ کارکردگی، ویکسینیشن کوریج اور متعلقہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں، جبکہ آئندہ کی حکمتِ عملی اورویکسینیشن سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے تجاویز بھی اجلاس کے سامنے رکھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں، فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ویکسنیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں اور یونین کونسلز کے بارے میں مکمل معلومات اور زمینی صورتحال سے باخبر رہیں تاکہ ویکسینیشن کی سرگرمیوں کو مو¿ثر اور بروقت بنایا جا سکےڈاکٹر محمد فہیم خان اوتمانخیل نے کہا کہ ماں اور بچے کو بنیادی صحت کی سہولیات، حفاظتی ٹیکوں اور ضروری ویکسین کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانا محکمہ صحت کی اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری محنت، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اجلاس میں ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، ویکسینیشن کوریج بڑھانے اور دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے تک صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
افسران و اہلکار اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر فہیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل