شیرانی(خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خان عالم شیرانی میں یومِ اساتذہ کے حوالے سے پ±روقار تقریب کا انعقاد۔ کیا گیا ڈپٹی کمشنر شیرانی، کلیم اللہ کاکڑ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈی ای او سیف الرحمٰن ، ڈی ڈی او ای عبدالکریم خروٹی ڈی او ای فیمیل عالیہ کاکڑ ، ڈی ڈی او فیمیل فوزیہ کی ٹی اے شیرانی کے صدر بھٹو شیرانی، جنرل سیکرٹری سید علی شاہ حریفال، کی ٹی اے آئینی صدر عبداللہ شیرانی، جنرل سیکرٹری اصغر شیرانی، کلرک داد خان صاحب، ہیڈماسٹر حبیب الرحمٰن صاحب، عبدالوہاب شیرانی سمیت شیرانی کے معزز اساتذہ کرام اور ہیڈز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران اساتذہ کرام کی علمی، تدریسی اور تعلیمی خدمات، محنت، خلوص اور گراں قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بہترین ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ ڈی سی او سیف الرحمان جی ٹی اے صدر بھٹو شیرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی بنیاد مضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ نئی نسل کی کردار سازی، تربیت اور مستقبل کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف، ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔تقریب ایک خوشگوار، محبت بھرا اور پ±روقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم و حوصلے کو مزید تقویت دی گئی
استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ نئی نسل کی کردار سازی، تربیت اور مستقبل کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، کلیم اللہ کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل