اسلام آباد …..صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک باہمی اعتماد برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطحی تبادلوں کا تسلسل، عوامی سطح پر روابط کا فروغ اور اقتصادی تعاون کو مزید و سیع کرنا ضروری ہے۔منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وہ چین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم پہلو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی خیرسگالی کو مزید اقتصادی اور صنعتی تعاون میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے سی پیک 2.0 کے تحت بزنس ٹو بزنس تعاون پر توجہ کا خیرمقدم اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے جدید زراعت، مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نامزد سفیر کو چینی حکومتی اداروں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت، تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے ساتھ فعال روابط برقرار رکھنے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کی ہدایت کی جن میں طلبہ کے تبادلے بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم پہلو ہے، صدر زرداری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل