اسلام آباد …… نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی کے وفد نے وفاقی وزراءعلی پرویز ملک ، اعظم نذیر تارڑ، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جسم یں پٹرولیم سیکٹر اور ایندھن کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی ۔جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ حکومت نے حالیہ بحران کے دوران ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی نے حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیرمقدم کیا۔لیاقت بلوچ نے پٹرولیم لیوی میں کمی سمیت بنیادی مسائل کے مستقل حل پر زور دیا۔ ملاقات میں سات روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی پٹرولیم قیمتوں کے نظام پر وفد کو بریفنگ دی گئی۔ وزیرپٹرولیم نے کہاکہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن کی دستیابی کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، موٹر سائیکلوں، چنگچی ،رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹارگٹڈ سبسڈی مستحق طبقات تک ریلیف پہنچانے کا مو¿ثر ذریعہ ہے، ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے یورو فائیو ایندھن کی پیداوار اور پٹرول و ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔علی پرویز ملک نے کہاکہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے درآمدی ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ حکومت ٹیکس بیس بڑھانے اور براہ راست ٹیکسوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزرا کی جانب سے جماعت اسلامی کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی،حکومت کے آئی پی پیزاورپٹرولیم لیوی پرتکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر توانائی اویس لغاری نے بریفنگ دی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیٹرول ریلیف پیکج کوجماعت اسلامی نے مسترد کردیا ہے، ہم نے واضح کردیا ہے کہ لیوی کو ختم کیا جائے، لیوی ختم ہوگی تو پیٹرول پر103 روپے لیٹر ریلیف مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف کا اقدام دھوکا ہے، حکومت کو بتادیا کہ وزیراعظم کو بتادیں ہمارا مارچ اسلام آباد کی طرف چلے گا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق اویس لغاری نے مکمل موقف دیا ہے، تسلیم کیاگیا کہ جماعت اسلامی کےگزشتہ احتجاج سے 54 آئی پی پیز کے معاملات فائنل کرلیے۔خیال رہے کہ مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزرا سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل