پیٹرول 4.10، ڈیزل 6.41 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آئندہ 24 گھنٹوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر کو رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں