گیس سیکٹر کا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان

کراچی۔۔۔۔۔گیس سیکٹر کا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض تین سال میں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، جس کے تحت پہلے سال 528 ارب، دوسرے سال 473 ارب اور تیسرے سال 433 ارب روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں 2 ہزار 100 ارب روپے سود جبکہ ایک ہزار 500 ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات میں وزارت خزانہ کی جانب سے گردشی قرض کے تصفیے کے منصوبے سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے تحت گیس کمپنیوں کے 840 ارب روپے کے منافع سے گردشی قرض کم کیا جائے گا، جبکہ پٹرولیم لیوی سے 270 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگو مو¿خر کرنے سے 310 ارب روپے، بجلی کے شعبے کے ٹیک اینڈ پے انتظامات سے 15 ارب روپے اور ایل این جی کی مکمل لاگت وصولی سے 60 ارب روپے گردشی قرض کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر عائد مارک اپ کا معاملہ بھی طے کیا جائے گا، تاہم ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کرنے کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں