لورالائی(خ ن)یونیورسٹی آف لورالائی میں 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ تقریبات اختتامی سیشن اور اظہارِ تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اختتامی سیشن کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے کیاس موقع پر وائس چانسلر نے تقریبات کے کامیاب انعقاد پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصیل زمان کاکڑ، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان، فیکلٹی ممبران، اساتذہ، افسران، انتظامی عملے اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت قابلِ تحسین ہےوائس چانسلر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کمشنر لورالائی ولی محمد بارکزئی، ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) حسیب شجاع اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے تقریبات کے دوران بہترین انتظامات اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیاتقریب میں شہید وقار کاکڑ بی آر سی لورالائی کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد، فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلبہ کی شرکت اور تعاون کو بھی سراہا گیاوائس چانسلر نے یومِ آزادی کی تقریبات کے چیف آرگنائزر اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر نقیب اللہ جوگیزئی کی انتظامی صلاحیتوں، بہترین منصوبہ بندی اور مسلسل محنت کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف سکیورٹی آفیسر کمال علی اور سکیورٹی ٹیم کی جانب سے تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات پر بھی ان کی خدمات کو سراہا گیا۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور قومی ذمہ داری ہے، جس کے تحفظ اور ملک کی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تحقیق، نظم و ضبط اور قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔
آزادی ایک عظیم نعمت اور قومی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل