کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،کلیم اللہ

شیرانی(خ ن) ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کی زیرِ صدارت ضلع شیرانی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات، جاری ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ضلع شیرانی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام افسران اپنے فرائض ایمانداری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، عوامی خدمات، دستیاب وسائل، درپیش انتظامی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع شیرانی میں اپنی حاضری اور موجودگی یقینی بنائیں اور سرکاری امور کو محض دفتری کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت، آبنوشی، مواصلات، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ سرکاری منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےڈپٹی کمشنر شیرانی نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور حکومتی پالیسیوں پر مو¿ثر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنیں، ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں سرکاری سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھے گی، تاہم محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت کے ذریعے ہی شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط کیا جا سکتا ہےاجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں اور عوامی مفاد سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے عملی اقدامات تیز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں