زیارت(خ ن)۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام جاری جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، اسپورٹس افسر ڈاکٹر محب اللہ اور کوچ محمد نواز کاکڑ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے فٹسال ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین نے جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔
محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل