سوراب(خ ن)وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اور ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سوراب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، ایس پی آفس، پولیس تھانہ سٹی سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ بینرز پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی اہمیت کے مواقع پر شہر کو خوبصورت بنانے اور عوامی سطح پر مثبت پیغام اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ سوراب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی یکجہتی، برادر اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
سوراب شہر کے مختلف اہم مقامات پر بینرز آویزاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل