چمن(خ ن)ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت یومِ آزادی پاکستان، 14 اگست کی تقریبات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح کے افسران، مختلف محکموں کے سربراہان اور ضلع چمن کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر چمن کی ہدایات کے مطابق ضلع چمن میں 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے اپنی تیاریوں، انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں قومی پرچم کشائی، طلبہ کی شرکت، ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو، دیگر قومی سرگرمیوں، صفائی، ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ضلع چمن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر جامع تلاشی اور چیکنگ کا سلسلہ مو¿ثر بنایا جائے، جبکہ 14 اگست تک مختلف مقامات پر اچانک تلاشی، چیکنگ اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریبات کو پرامن اور محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع چمن میں 14 اگست کی تمام تقریبات اور انتظامات کو بروقت مکمل کرتے ہوئے قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے، نظم و ضبط اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چمن ، 14 اگست کی تقریبات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل