ڈپٹی کمشنر سیوی کی زیرِ صدارت کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس

سیوی(خ ن)ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 14 اگست کی مناسبت سے ضلع سیوی میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کو ہدایت کی کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور اور شاندار انداز میں منانے کے لیے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں میں عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کے لیے ضروری سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں