گوادر:(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری، بروقت اور مو¿ثر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق بلوچ کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) فقیر آباد اور سیول ڈسپنسری ہر بیلار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے طبی عملے کی حاضری، ادویات کے دستیاب ذخیرے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں مراکز صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مزید ادویات بھی فراہم کیں اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر یاسر طاہر نے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں بچوں کی ویکسینیشن کے ریکارڈ، کولڈ چین سسٹم اور فیلڈ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت رسائی کو یقینی بنایا جائے اور معمول کی ویکسینیشن مہم کو مزید مو¿ثر اور فعال بنایا جائے تاکہ بچوں کو قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان شعب? صحت کی بہتری، بنیادی مراکز صحت کی فعالیت، ادویات کی بلاتعطل فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع گوادر کے تمام صحت مراکز کی باقاعدہ نگرانی، شفاف مانیٹرنگ اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
ڈاکٹر یاسر طاہر کا بنیادی مرکز صحت فقیر آباد اور سیول ڈسپنسری ہر بیلار کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل