عوامی مسائل کے بروقت حل اور محکمہ جاتی ہم آہنگی کو مزید موثر بنایا جائے،ڈاکٹر ماہ نور برکت

گوادر/اورماڑہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہتر، موثر اور مربوط سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ سمیت محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، بلدیہ اورماڑہ، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ فشریز، کیسکو، لائیو اسٹاک، بی اینڈ آر، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے انتظامی ڈھانچے، بنیادی سہولیات، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمت کی فراہمی، ادارہ جاتی کارکردگی اور بین المحکماتی رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے بروقت حل، سرکاری منصوبوں کی شفاف اور معیاری تکمیل اور محکمہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گزی لین، اورماڑہ میں زیر تعمیر آئی ٹی لیب کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اورماڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں طبی سہولیات، عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح، مو¿ثر گورننس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعلیمی و طبی اداروں کی بہتری اور تمام محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ تحصیل اورماڑہ میں عوام کو بہتر، شفاف اور معیاری سرکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں