اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر سینٹر میں طالبات کی طبی و تکنیکی تربیت کا پہلے مرحلہ اختتام پذیر

گوادر(خ ن) صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے محکمہ تعلیم گوادر، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP)، یونیسف (UNICEF) اور یورپی یونین کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر میں قائم اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر سینٹر میں طالبات کی طبی و تکنیکی تربیت کا پہلے مرحلے اختتام پذیر ھوگیا اس پروگرام کے تحت 120 طالبات ٹریننگ مکمل کر کے پاس آوٹ ھوئے ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ کااغاز ھوگیا ھے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کہا اس پروگرام کے تحت جماعت ہفتم سے جماعت نہم تک کی طالبات کو آٹھ ماہ پر مشتمل جامع تربیتی کورس کرایا جا رہا ہے، جس میں ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ایمرجنسی رسپانس، صحت و حفاظت (Health & Safety)، مریض کی بنیادی نگہداشت اور دیگر عملی طبی مہارتوں کی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی تربیت میں تیھوری(Theory) اور عملی (Practical) دونوں پہلوو¿ں کو یکساں اہمیت دی گئی ہے تاکہ طالبات حقیقی ہنگامی حالات میں بروقت، مو¿ثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں پروگرام کے مطابق آٹھ ماہ کی تربیت مکمل ہونے کے بعد امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ کے زیرِ اہتمام لیا جائے گا، جبکہ کامیاب طالبات کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستقبل کے تعلیمی و عملی سفر میں معاون ثابت ہوں گے پہلے مرحلے میں 120 طالبات کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں نئے طلبہ و طالبات کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، صحت کے شعبے میں بنیادی مہارتیں فراہم کرنے اور خود اعتمادی کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے لیے تیار کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین بلوچ اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے پروگرام منیجر عادل نودزئی نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طبی اور تکنیکی مہارتوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام نہ صرف طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانیں بچانے اور معاشرے کی مو¿ثر خدمت کے قابل بھی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم، یونیسف اور یورپی یونین کی مشترکہ کاوشیں بلوچستان کے تعلیمی نظام میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کی بنیاد رکھ رہی ہیں، جہاں طلبہ و طالبات کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ عملی زندگی کے لیے ضروری مہارتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں اس نوعیت کے ہیلتھ کیئر سینٹرز نوجوان نسل کو صحت عامہ، ایمرجنسی مینجمنٹ اور انسانی خدمت کے جذبے سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ضلع گوادر کے دیگر اسکولوں میں بھی ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔عوامی حلقوں نے بھی صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع گوادر کی تمام تحصیلوں کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر سینٹرز قائم کیے جائیں گے، تاکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی طبی مہارتیں بھی میسر آئیں اور ایک صحت مند، باصلاحیت اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں