شمبے اسماعیل میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

گوادر (خ ن)ضلعی انتظامیہ گوادر کی ہدایت کی روشنی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب ہیڈمسٹریس محترمہ بلقیس سلیمان کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈی ای او محترمہ فرزانہ ریاض، سمیت اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ کشمیر کے عوام کی آزادی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں