گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت گوادر میں محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے شبیر احمد، اور منیر احمد بانا،ادارہ ترقیات گوادر کے شاہد بلوچ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں گوادر کے موزوں سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ان کی استعداد کا جائزہ لینے اور محفوظ سیاحتی زون کے قیام کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیاحوں کو محفوظ، پرامن اور معیاری سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، بین الادارہ تعاون اور سیاحت کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق گوادر کو محفوظ، پرکشش اور عالمی معیار کی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینا ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مجوزہ سیاحتی مقامات کا جامع سروے مکمل کرکے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ اس منصوبے پر مو¿ثر انداز میں پیش رفت ممکن ہو اجلاس کیا گیا کہ محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے گوادر میں سیاحت، سرمایہ کاری، مقامی کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ضلع کی معاشی و سماجی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈپٹی کمشنر گواد کی زیر صدارت محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے متعلق اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل