ڈاکٹر مرشد دشتی کابنیادی مرکز صحت شینکانی در کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ

گوادر(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت (BHU) شینکانی در کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ادویات کے دستیاب ذخیرے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ریکارڈ کی درستگی اور مرکز صحت میں جاری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ادویات کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائیں، ریکارڈ کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں اور صحت کے تمام قومی پروگراموں پر مو¿ثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق ضلع گوادر کے تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی مشن کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں