آج ہونے والے تمام ٹینڈرز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ،حاجی ریاض رند

سبی(نامہ نگار)لوکل گورنمنٹ ڈھاڈر میں پیر کے روز ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے موقع پر مبینہ بے ضابطگیوں اور بیپرا (BPPRA) قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آ گئے۔ ٹھیکیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹینڈر کمیٹی کے افسران دفتر میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث ٹینڈر کا عمل مکمل نہ ہو سکا اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ٹھیکیداروں کے مطابق بیپرا رولز کے تحت ٹینڈرز کا عمل صبح 10 بجے شروع ہونا تھا، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود متعلقہ افسران دفتر نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران کی غیر حاضری سے نہ صرف سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ اس تاثر کو بھی تقویت ملی کہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے جان بوجھ کر ٹینڈر کے عمل کو متنازع بنایا جا رہا ہے احتجاج کرنے والے ٹھیکیداروں نے کہا کہ وہ حکومت کو لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں شفاف اور بروقت ٹینڈرنگ کا حق نہیں دیا جا رہا۔ ان کا مو¿قف تھا کہ اگر مقررہ وقت پر ٹینڈر کا عمل نہیں ہوا تواسے قانونی اور شفاف نہیں کہا جا سکتا ٹھیکیداروں نے مطالبہ کیا کہ آج ہونے والے تمام ٹینڈرز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور بیپرا قواعد کے مطابق نئی تاریخ کے ساتھ دوبارہ مشتہر کرکے شفاف انداز میں ٹینڈرنگ کرائی جائے تاکہ تمام اہل ٹھیکیداروں کو مساوی مواقع میسر آ سکیں انہوں نے کمشنر سبی ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر ڈھاڈر، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور آئندہ ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور بیپرا قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں