گنداخہ (نورحسن جمالی) معروف سیاسی و قبائلی شخصیت میر محمد صلاح خان شہلیانی نے ایم پی اے جیکب آباد میر شیر محمد خان مغیری اور ایم پی اے گڑھی خیرو میر ممتاز خان جکھرانی کے ہمراہ صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیرتھیر کینال میں پانی کی مسلسل قلت، بلوچستان کے حصے کے پانی کی عدم فراہمی اور اس کے نتیجے میں ضلع اوستہ محمد، گنداخہ اور ملحقہ زرعی علاقوں میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میر شیر محمد اورمیر ممتاز سے میر محمد صلاح خان شہلیانی کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل