کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام چمن بلوچستان کے رہنماءحافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت اور ہمارے اکابر کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس کی سلامتی، خودمختاری، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی دشمن یا مخالف قوت کو پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ اس وطن کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد، باہمی اتفاق، مضبوط عزم اور اجتماعی جدوجہد سے کیا جا سکتا ہے۔حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں۔ ملک کے تمام طبقات، قومیتوں اور مکاتبِ فکر کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ دشمن قوتوں کی ہر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا جو قوم میں نفرت، انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے آئین و قانون کی بالادستی، عدل و انصاف، معاشی خودمختاری، عوامی حقوق کا تحفظ اور قومی یکجہتی ناگزیر ہیں۔ ہمیں ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہے جہاں ہر شہری کو امن، انصاف، تعلیم، روزگار اور باعزت زندگی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ وطن سے محبت محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عملی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی، دفاع اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم اپنے وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کا قومی اتحاد، آئینی جدوجہد اور مضبوط عزم کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور اس وطن کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام ہمارے لیے ہر ذاتی، سیاسی اور گروہی مفاد سے بالاتر ہے۔ ہم دعاگو اور پ±رعزم ہیں کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم، مضبوط، خودمختار اور خوشحال رہے۔
پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل