لسبیلہ/ حب(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی چیف سیکرٹری شکیل قادرخان صوبائی وزیر صنعت و حرفت بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اورلیڈامنیجمنٹ کیجانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے لیڈا بلڈنگ کو قومی پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔14اگست جشنِ آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجانے کا مقصد وطن سے محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں یومِ آزادی کی سالگرہ تقریبات کوشاندارمنظم پرامن ماحول میں بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے لیڈا بلڈنگ کو قومی پرچموں سے سجادیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل