گوادر(خ ن)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طبی، فنی اور عملی مہارتوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ تعلیم گوادر، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP)، یونیسف (UNICEF) اور یورپی یونین کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر میں قائم اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر سینٹر میں طالبات کی طبی و تکنیکی تربیت کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر افس کے کانفرس ھال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ھے اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ انہیں ہنگامی طبی حالات سے نمٹنے، انسانی جانیں بچانے اور معاشرے کی مو¿ثر خدمت کے قابل بنائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم، یونیسف اور یورپی یونین کی مشترکہ کاوشیں بلوچستان کے تعلیمی نظام میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ ایسے پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کو محض نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عملی زندگی، صحتِ عامہ، ایمرجنسی مینجمنٹ اور انسانی خدمت کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں رکن صوبائی نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو بروقت پہچان نہیں پاتے اور نہ ہی انہیں درست سمت میں استعمال کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر بے شمار صلاحیتیں اور استعداد رکھی ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی خامیوں پر قابو پائیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ووکیشنل و اسکل ٹریننگ سینٹر کی کامیاب تربیت کے نتیجے میں علاقے کی میٹرک پاس طالبات کے لیے روزگار کے عملی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والی متعدد طالبات نے سول ہسپتال میں عارضی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا ہے، جو اس پروگرام کی عملی کامیابی کا واضح ثبوت ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، ضلعی آفیسر تعلیم ذاہد حسین ، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودیزی اور ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل بلقس سلیمان، نے بھی خطاب کیا اور اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کی افادیت، طالبات کی تربیتب پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر کورس کے کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ کینگرو مقابلہ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو بھی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طبی، فنی اور عملی مہارتوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا ہدایت الرحمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل