جعفرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف طبی مراکز میں جاری ترقیاتی منصوبوں، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر خالد خان کو ضلع بھر کے طبی مراکز میں صحت کی سہولیات، جاری منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولیات، ادویات، ڈاکٹرز اور دیگر ضروری امور کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔
عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل