نصیرآباد(خ ن)نصیرآباد ڈویژن میں سی آر سی کا اجلاس، عدالتی احکامات کی روشنی میں کمیٹی تشکیل کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں جعفرآباد کے سی آر سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد کے امیدوار کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست اور عدالتی احکامات کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے سائل کی درخواست پر حقائق کی مکمل جانچ پڑتال اور شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی اور پرنسپل گرلز کالج کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پندرہ روز کے اندر تمام پہلوو¿ں اور وجوہات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تحقیقاتی رپورٹ سی آر سی اجلاس میں پیش کرے۔ اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور معاملے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، صلاح الدین نورزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل