خضدار(خ ن) ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویڑنل فارسٹ افیسر اویس اکبر زہری اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی ڈپٹی کمشنر کے ایڈمن افیسر مراد گزوزءدیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ تقریب میں ڈویژنل فارسٹ افیسر اویس اکبر زہری اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی ڈپٹی کمشنر خضدار کے ایڈمن افیسر محمد مراد گزوزءزئی اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پودے لگائے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلع خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت پودوں کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس گوگل ارتھ پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور افزائش کو شفاف اور جدید انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں پودے لگانے کی تاریخ، مقام اور مانیٹرنگ سے متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔عوامی حلقوں نے جیو ٹیگنگ اور گوگل ارتھ کے ذریعے شجرکاری کی مانیٹرنگ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام شجرکاری مہم کی شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ضلع خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل