گوادر/اورماڑہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم کے تحت تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ نے میٹرنل چائلڈ ہیلتھ سنٹر اورماڑہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران تحصیلدار نور خان بلوچ نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملے کی حاضری چیک کی اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انچارج میٹرنل چائلڈ ہیلتھ سنٹر ملک آلیہ سے ادارے کو درپیش مسائل، دستیاب طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔تحصیلدار نے سنٹر میں موجود بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری بنیادی ساز و سامان فراہم کیا۔ انہوں نے پانی کے دیرینہ مسئلے کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایت کی، جس پر کھدائی کر کے نئی پائپ لائن بچھائی گئی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔نور خان بلوچ نے کہا کہ عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،خان بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل