عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، ندیم اکرم

لورالائی(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں عوامی مسائل کے بروقت حل اور شہریوں کو سرکاری سہولیات کی مو¿ثر فراہمی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)محمد اکبر ، اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) قمر سلطانہ، ایم ایم ڈی کے انجینئر گل محمد خان خروٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حمزہ زئی، واپڈا حکام، انجمن تاجران کے نمائندگان، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، بجلی، سڑکوں، نکاسی آب، امن و امان، ریونیو، انفراسٹرکچر اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق زبانی اور تحریری درخواستیں پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے عوام کی شکایات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر نوعیت کے معاملات کے لیے مقررہ مدت میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسی مقصد کے تحت باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) سمیت دیگر ترقیاتی پروگراموں کے تحت ضلع لورالائی اور صوبے کے مختلف اضلاع میں تعلیم، صحت، سڑکوں، آبنوشی، توانائی اور دیگر بنیادی شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی اور علاقے کی مجموعی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گااسسٹنٹ کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں، دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مختلف محکمے باہمی تعاون اور مو¿ثر رابطے کے ذریعے عوامی مسائل کے پائیدار حل کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ شرکائ نے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل اور ضلعی انتظامیہ و شہریوں کے درمیان مو¿ثر رابطے کا مثبت اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں