تمہیں عدالت میں گھسیٹوں گی مریم نواز کا چوہدری سالک حسین کوہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

اٹک:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کرپشن کا الزام لگانے والے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، جہاں پنجاب کا بارڈر ختم ہوتا ہے وہاں ترقی بھی ختم ہو جاتی ہے،نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں،سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا، ہم نے سفارش کلچر ختم کرکے میرٹ کو فروغ دیا، اٹک کے ہونہار طلبہ پر فخر ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے اٹک کی کامسیٹس یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں عدالت میں گھسیٹوں گی ۔پنجاب میں ایک پیسہ بھی کرپشن کی نذر ہوا تو مریم نواز اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہے۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جھوٹے الزامات مت لگاﺅ، ثبوت ہے تو سامنے لاﺅ جو گجرات میرے حوالے ہوا تھا وہاں بارش ہو جائے تو وہاں ہر طرف پانی کھڑا ہو جاتا تھا۔تکلیف اس بات کی ہے کہ ڈی سی گجرات ہماری مرضی کا کیوں نہیں لگا؟میں افسران کی تعیناتی میں 100 فیصد میرٹ پر عمل کرتی ہوں، جو سفارش سے آتا ہے وہ عوام اور ملک کا بیڑہ غرق کرتا ہے۔میں مسئلے گنوانے والی نہیں بلکہ حل نکالنے والی وزیر اعلی ہوں۔خیبر پختونخوا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں پنجاب کا بارڈر ختم ہوتا ہے وہاں ترقی بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ میں نے 3 سال میں لوگوں کی مثالی خدمت کی۔جو لوگ میرے گرنے کے منتظر تھے آج ترقی دیکھ کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے یہ سب اے آئی ہے، تنقید سے گھبرانا نہیں بلکہ مشکل حالات میں حوصلہ برقرار رکھنا چاہئے، میرے لیے سب سے بڑا سرمایا عوام کی محبت ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اٹک کے ہونہار طلبا کی محنت پر فخر ہے،ایک ماں کی طرح آج میرا سر فخر سے بلند ہے، ہونہار اسکالر شپ پروگرام میرٹ پر ہزاروں طلبہ کاسہارا بن رہاہے،نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کاسرمایہ ہیں،یہاں کے بچے پورے پنجاب کے بچوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔مریم نواز نے طلبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طورپر بھڑکانے کے باوجود آپ نے تعلیم کاراستہ نہیں چھوڑا ،آج اٹک میں نوجوانوں کاجم غفیر ہے جو کل کو پاکستان کی تقدیر لکھیں گے،طلبہ کی تعلیم پرحکومتی خرچ بہترین سرمایہ کاری ہے۔بیٹیوں کوآگے بڑھتا دیکھ کر سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے،سفارش کلچر ختم کرکے میرٹ کو فروغ دیا، لیپ ٹاپ سے فری لانسنگ اور جدید تحقیق میں مدد ملے گی،طلبہ گرین بسوں میں مفت سفر کرتے ہیں انہیں ای بائیکس بھی فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں،ہم ڈگری کے ساتھ ہنر اور روزگار بھی فراہم کر رہے ہیں، آپ محنت کریں، فیس اور وسائل کی فکر حکومت کرے گی۔عوام مجھے اپنا سمجھتے ہیں، اسی لیے محبت کرتے ہیں،بچوں کے پاس جاتی ہوں تو وہ گلے لگ کر رونے لگتے ہیں۔بعدازاں مریم نواز نے طلبہ میں اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے ۔ قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اٹک پہنچ گئیں، جہاں ان کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا، شہریوں، کارکنوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلی کا خیرمقدم کیا، جبکہ مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر ان پر گل پاشی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز کی آمد پر ہٹیاں روڈ، کامرہ روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف شاہراہیں گلاب کی پتیوں سے سج گئیں، استقبال کے لیے عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا، اس موقع پر وزیراعلی نے سکیورٹی ہٹا کر عوام کو اپنے قریب بلا لیا اور بچوں کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے مدعو کیا۔انہوں نے بچوں کے ہمراہ اٹک کے مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں