انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا

کراچی۔۔۔۔۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 276 روپے 72 پیسے پر بند ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز امریکی کرنسی 276 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی تھی۔تازہ کمی کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 276 روپے 72 پیسے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں