واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی، یہ معاملہ دوسرے طریقے سے جلد اپنے انجام کو پہنچے گا،ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹادےگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے آخری جلسے میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ صدرٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کی کامیابی کے لیے بھرپور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا کیونکہ ان کی جماعت کی کامیابی کا دارومدار ووٹرز کی شرکت پر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران انہوں نے ملک بھر میں انتخابی مہم چلائی اور اس دوران عوام کی محبت اور حمایت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بطور صدر گزشتہ 2 ہفتوں میں انہوں نے جو کچھ کیا اس جیسا کام کسی دوسرے صدر نے نہیں کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ ہے اور اب وہ انتخابی مہم ختم کررہے ہیں۔امریکی صدر نے انتخابی جلسے میں مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے ڈیموکریٹس کی کامیابی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کو کسی صورت مڈٹرم انتخابات میں کامیابی نہیں ملنی چاہیے۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی معیشت کی بہتری کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں معیشت بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ تیل کی قیمتیں جلد بہت نیچے آجائیں گی۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ2 سال پہلے سے زیادہ بڑے، بہتر اور مضبوط ہوں۔ وہ امریکا کو دوبارہ طاقتور، خوشحال، صحت مند، مضبوط، محفوظ اور عظیم بنانا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے جلسے کے دوران اعلان کیا کہ فینی مے اور فریڈی میک آئندہ سال کنساس میں رہائشی قرضوں کے شعبے میں 4.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے ریاست میں تقریبا 15 ہزار گھر خریدنے والوں کو مدد ملے گی۔امریکی صدر نے فینی مے اور فریڈی میک کے چیئرمین بل پلٹے کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔جلسے میں امریکی وزیر داخلہ ڈوگ برگم، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ریپبلکن سینیٹر راجر مارشل بھی شریک ہوئے۔راجر مارشل کنساس سے دوبارہ سینیٹ کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ڈوگ برگم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ جانتے ہیں کہ امریکا کی بہترین اقدار چھوٹے شہروں میں موجود ہیں اور راجر مارشل انہی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے صدر نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اتنی محنت نہیں کی۔مارکو روبیو نے بھی ٹرمپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صدر کی سب سے اہم ذمہ داری عوام اور ان کے خاندانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا مضبوط ہوا ہے، امریکی عوام زیادہ محفوظ ہیں اور دنیا بھر میں امریکا کے دشمن کمزور ہوئے ہیں۔
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل