سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، گورنر کے پی فیصل کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے ہم سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے، تب ملازمین ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے مگر جس نے اب گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے وہ نوکری سے جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکرٹری ، اسپیکرکو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں