کوئٹہ۔۔۔۔ میڈیا معاون برائے وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ خاران میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز مار گرائے اور دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت ردعمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیامعاون برائے وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور صوبے میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خاران ،پانچ ڈرونز مار گرانا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، بابر یوسفزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل