کوئٹہ۔۔۔۔۔سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مار اگیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن ہوا، جس میں ایک فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے مینازمیں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیاتاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے میناز میں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل