بی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مو¿ثر آواز بن چکا ہے،شاھین بارانزئی

کوئٹہ(۔۔۔۔۔بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے نو منتخب صدر شاھین بارانزئی، جنرل سیکرٹری بلال چترالی اور فنانس سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے مشترکہ خیرمقدمی بیان میں بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے اور صحافی برادری کی توقعات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، سیاسی و صحافتی بصیرت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافتی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی قیادت کی مخلصانہ کاوشیں اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جبکہ دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی تنظیمی استحکام اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم ایک ایسی نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کو درپیش مسائل، معاشی مشکلات، پیشہ ورانہ تحفظ اور آزادی صحافت جیسے اہم معاملات پر آواز بلند کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ضلع کوئٹہ کی نئی کابینہ اس جدوجہد کو مزید مو¿ثر بنانے، صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور تنظیمی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ضلع کوئٹہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور صحافیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد ہوگی۔ ہم تمام سینئر صحافیوں، نوجوان صحافیوں، رپورٹرز، کیمرہ مینوں، فوٹوگرافروں، کالم نگاروں اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تاکہ صحافتی برادری کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں