اورماڑہ میں مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ

اورماڑہ(خ ن)صوبائی حکومت کی صحتِ عامہ پالیسی اور ادویات کے معیار سے متعلق ہدایات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر گوادر ڈاکٹر محمد آصف نے اورماڑہ میں مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا معائنے کے دوران ڈرگ لائسنس، وارنٹی و خریداری بلز، ادویات کی ایکسپائری، اسٹوریج کے مناسب انتظامات اور صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ بعض ادویات کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے، جبکہ ضروری اصلاحات کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی پر دو میڈیکل اسٹورز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ ادویات کی خرید، ذخیرہ اور فروخت میں مقررہ قوانین و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور مو¿ثر ادویات کی فراہمی یقینی ہو۔ میڈیکل اسٹورز کی نگرانی اور اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں