جعفرآباد ،16 روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر

جعفرآباد ( مقصود احمد مہر) بنیادی خواندگی اور عددی مہارتوں کے حوالے سے جی پی ای، یونیسیف پروگرام کے تحت منعقد ہونے والا 16 روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سلسلے میں آخری روز ایک پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عائشہ بگٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخشا خان رخشانی سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران اور اساتذہ نے شرکت کی۔16 روزہ تربیتی پروگرام کو چار مختلف اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا، جس میں 4 روزہ پیڈاگوجی، 4 روزہ میتھ، 4 روزہ انگلش اور 4 روزہ اردو کی تربیت شامل تھی۔ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی طریقہ کار، مو¿ثر کلاس روم مینجمنٹ، طلبہ کی بہتر رہنمائی، بنیادی خواندگی و عددی مہارتوں کے فروغ اور مو¿ثر تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ کو جدید تدریسی حکمتِ عملیوں، بچوں کی تعلیمی ضروریات کو سمجھنے، کلاس روم میں مو¿ثر تدریس، بنیادی ریاضی، انگریزی اور اردو زبان کی تدریس کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا، جبکہ مختلف عملی سرگرمیوں اور مشقوں کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔یہ 16 روزہ تربیتی پروگرام سی پی ڈی پائیٹ کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمد یوسف دایو اور ثاقب علی عمرانی کی نگرانی میں منعقد ہوا، جبکہ تربیتی عمل میں ماسٹر ٹرینرز علی محمد، علاو¿الدین، میر محمد اور محمد شریف نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اساتذہ کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جدید تدریسی طریقہ کار سے آگاہی کے ذریعے اساتذہ نہ صرف طلبہ کی بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں بلکہ کلاس روم میں تعلیمی سرگرمیوں کو بھی زیادہ مو¿ثر بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر 16 روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ان کی تدریسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوا۔ انہوں نے پروگرام کے منتظمین، ماسٹر ٹرینرز اور متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگراموں کا انعقاد تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں