سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرادیا۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ سسٹم درست، قابل اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاک ایس بی اے ایس تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال کیا جا رہا ہے، ٹیکنالوجی تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اورتیز رفتاربنانے میں معاون ہے۔
سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرادیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل