زرعی ماہرین کی میزبانی میں سیمینار کا انعقاد

نصیر آباد( محمد یونس عمرانی)سرسبز کھادیں بنانے والی کمپنی فاطمہ فرٹیلائزرز اور ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈپارٹمنٹ نصیرآباد بلوچستان کی طرف سے ڈیرہ مراد جمالی میں “گندم” کی منافع بخش کاشت کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا. جس میں ڈیولپمنٹ منیجر سندھ بلوچستان عبد الصمد ابڑو,ریجنل سیلز منیجر سکھر محمد ندیم کھرل، سینئیر ٹیکنیکل سروسز آفیسر سکھر عریض محمد ڈسٹرکٹ سیلز منیجر عبدالفتاح، ڈپنی کمشنر نصیرآباد وریندر لال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن ظہیر احمد عمرانی، ایگریکلچر آفیسر مقبول احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوئیل فرٹیلیٹی مہردل ابڑو اور اوستہ محمد، جعفرآباد اور صحبت پور سے زرعی ماہرین کی میزبانی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں نصیرآباد سمیت مختلف شہروں کے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر زرعی ماہرین نے سیمینار میں شریک آبادگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں گندم کی فصل کی پیداوار بہت کم ہے، اور اس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے بات کی گی اور بتایا گیا کہ ذیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے سرسبز نائیٹروفاس، سرسبز یوریا کا استمعال لازمی کریں. سرسبز نائیٹروفاس، سرسبز یوریا کے استعمال سے گندم کی فصل میں 10 فیصد سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں