مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر بلوچ سے ملاقات

گوادر(خ ن)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی تعیناتی اور جاری صحت منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع گوادر کے ہسپتالوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں موصول ہونے والی ادویات کی کھیپ کی تقسیم سے متعلق رپورٹ طلب کی اور اس بات پر زور دیا کہ ادویات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں ملاقات میں گوادر ریزیڈنشل نرسنگ کالج اور جیونی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتی، جیونی میں سرد خانے کے قیام کے لیے پیش رفت اور بنیادی مراکزِ صحت کی فعالیت سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ دشت، مٹینگ اور دیگر علاقوں میں مزید بی ایچ یوز کے قیام کی ضرورت پر بھی تبادلہ? خیال کیا گیا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل، ادویات کی مسلسل فراہمی، طبی عملے کی دستیابی اور صحت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ضلع کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں سہولیات کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں مزید مو¿ثر کوششوں کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں حق دو تحریک بلوچستان کے ضلعی ذمہ داران بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں