اسکاوٹس ہمارے اسکول کا فخر ہیں،نصر اللہ خارانی

جعفرآباد ( مقصود احمد مہر) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول روجھان جمالی، ضلع جعفرآباد میں ہیڈ ماسٹرنصر اللہ خارانی نے اسکول کی اسکاو¿ٹس ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔تفصیلات کے مطابق اسکاو¿ٹس ٹیم کو روزانہ صبح کی اسمبلی کے انتظامات، اسکول میں صفائی مہم کی نگرانی، یومِ سیاہ کشمیر سمیت قومی تقریبات کے موقع پر ریلیوں کی قیادت، مہمانوں کے استقبال و رہنمائی اور اسکول میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی نے کہا کہ اسکاو¿ٹس ہمارے اسکول کا فخر ہیں۔ ان طلبہ میں قیادت، نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہیں مزید ذمہ داریاں سونپنے کا مقصد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں عملی زندگی میں ذمہ دار شہری بنانا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسکاو¿ٹس اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور ایمانداری سے ادا کریں گے اور مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے بہترین شہری ثابت ہوں گے۔ اس اقدام کو طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور قومی شعور کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں