پہلے فور ڈسٹرکٹ شہدائے کیسکو سیوی ڈویڑن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سیوی (نا مہ نگار) پہلے فور ڈسٹرکٹ شہدائے کیسکو سیوی ڈویڑن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سیوی کے زیر اہتمام، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تعاون سے کیا گیا ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد بخش میسر٬جلال الدین جاموٹ تھےجبکہ اس ایونٹ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 35 فٹبال ٹیموں نے حصہ لیاٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد فٹبال کے کھیل کو فروغ دینا نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانا تھا فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سرکل سیوی علی حسن مگسی تھے، جبکہ ایکسین کیسکو سیوی میر ظفرعلی چھلگری نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی کا دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا فائنل مقابلے میں سلیم شہید کلب اور مستونگ کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مستونگ کلب نے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی علی حسن مگسی نے ونر ٹیم مستونگ کلب، رنر اپ ٹیم سلیم شہید کلب، ٹورنامنٹ کمیٹی اور دیگر شرکائ میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ایکسین کیسکو سیوی میر ظفرعلی چھلگری نے ٹورنامنٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا، جس پر منتظمین اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے ان کا شکریہ ادا کیا فائنل میچ میں کیسکو کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی، جن میں ایس ڈی او کیسکو سیوی مولا بخش سولنگی اور ایس ڈی او کیسکو ڈھاڈر سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ میچ کے دوران کمینٹری کے فرائض حاجی محمد حیات مغل اور مالک داد نے انجام دیے جنہوں نے اپنی کمینٹری کے ذریعے شائقین کی دلچسپی برقرار رکھی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا 35 ٹیموں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سیوی ڈویڑن میں فٹبال کے کھیل سے نوجوانوں کی گہری وابستگی موجود ہے منتظمین کی جانب سے ایسے مقابلوں کے انعقاد کو کھیلوں کے فروغ، باہمی ہم آہنگی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں