شہدائے کارساز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، مقبول احمد شیخ

شکارپور(رپورٹ شاہد گولہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سندھ مقبول احمد شیخ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپوف فیاض محمود شیخ نے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کا دن ملکی تاریخ میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے دی جانے والی لاثانی قربانیوں کی علامت ہے۔ سانحہ کارساز کے شہدا نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا، ان کی ان عظیم قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتااپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماوں مقبول احمد شیخ اور فیاض محمود شیخ کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007 کو شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر جس طرح جیالوں اور عوام نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ملک و قوم اور جمہوریت کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی رہنمائی میں انہی شہدا کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ شہدائے کارساز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پیپلزپارٹی ہمیشہ مظلوموں، عوامی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں