سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری کےلئے افغانستان میں رابطے میں تھے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔۔۔۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ مذاکراتی مسودے کی منظوری کےلئے افغانستان میں رابطے میں تھے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے مذاکرات مثبت نتائج کی طرف بڑھ رہے تھے اور ہمیں کامیابی کی قوی امید تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ مذاکرات کے دوران تیار ہونے والے چوتھے ڈرافٹ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دینی تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ اس اہم دستاویز کی منظوری کےلئے افغانستان سے احکامات لے رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی کا موقف تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی بھی پیش رفت کا امکان نہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر اس وقت ملاقات کا ٹائم فریم اور متفقہ حل طے پا جاتا تو ملکی سیاسی حالات آج یکسر مختلف ہوتے۔ مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا تو ان کی جماعت کے 40ارکان کسی صورت اس فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپنی نشستوں پر براجمان رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں