سانحہ کارساز کے شہیدوں کی 17 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

نوڈیرو ( رپورٹ خلیل اللہ منگیجو) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہیدوں کی 17 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق، 18 اکتوبر 2007 کو سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے جیالوں اور جانثاروں کی برسی گڑھی خدا بخش بھٹو میں واقع گمنام شہید قبرستان (میں بھی بھٹو ہوں) میں منائی گئی۔اس تقریب میں ضلعی صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری، اسد اللہ بھٹو، عمران حسن جتوئی، سردار علی نواز جلبانی، ممتاز چھواں، زاہد جلبانی، سٹی صدر سید ارشد علی شاہ راشدی، جنرل سیکریٹری محمد انور برڑو، میونسپل کمیٹی نوڈیرو کے چیئرمین حاجی عبدالخالق بھٹو، ایڈووکیٹ دیدار علی بھٹو، انفارمیشن سیکریٹری سرفراز احمد میرانی، منصور سومرو،محمد سلیم منگی، دلیپ کمار، سید مظفر شاہ، ذوہیب خان ابڑو، میران خان سولنگی، اکبر خان کھوسو،طالب حسین جروار،یوتھ ونگ کے سٹی صدر خالد کریم منگریو، سپاف سٹی صدر یاسین کوریجو، اظہر نعمت اللہ ناریجو سمیت کونسلرز سید کاشف اعظم شاہ راشدی، کاشان قاضی، ظہیر میرانی، عارف سومرو، نبی بخش کھوکھر، سیٹھ چوتھ مل، نثار میرانی سمیت لیڈیز ونگ ضلع لاڑکانہ کی عہدیداران آمنہ جمالی، مراداں چانڈیو، ڈاکٹر سکینہ گاد، زویہ بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ جبکہ تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا سے کیا گیا۔ اس کے بعد رہنماو¿ں اور کارکنوں نے گمنام شہیدوں کی قبروں پر حاضری دی، چادریں چڑھائیں، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ 18 اکتوبر کا دن ہماری پارٹی کی تاریخ میں خون سے لکھا ہوا دن ہے۔ جب محترمہ شہید بینظیر بھٹو 8 سال کی جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچیں تو کراچی (کارساز) پر ان کے استقبال کے لیے آنے والے ہزاروں کارکنوں کے ہجوم میں دہشت گردوں نے خودکش دھماکہ کیا تھا جس میں 177 سے زائد کارکن شہید ہو گئے تھے۔ یہ شہید ہمارے محسن ہیں، جنہوں نے جمہوریت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی شہیدوں کے مشن پر قائم ہے۔ “میں بھی بھٹو ہوں” کا نعرہ ان گمنام شہیدوں کی پہچان ہے، جن کا کوئی نام و نشان نہیں تھا لیکن وہ بھٹو ازم پر قربان ہو گئے۔آخر میں ملک کی سلامتی، پیپلز پارٹی کی بقا اور شہیدوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ تقریب میں پارٹی عہدیداران، وارڈز، یوسیز کے عہدیداران، ورکرز اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں